نوزائیدہ بچے کو گلاگھونٹ کر ہلاک کردیا گیا
کراچی( کرائم رپورٹر) گلستان جوہر کے بلاک 17 میں نوزائیدہ بچے کو گلا گھونٹ کر ہلاک ک ردیا گیا۔ بچے کی لاش جمعرات کی صبح نعمان گرین سٹی کے قریب سے ملی جسے بعد میں چھیپا ویلفیئر کے رضا کاروں نے سپرد خاک کردیا۔