مکرمی! تعلیم کسی بھی ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ حضور نبی کریمؐ نے فرمایا کہ علم حاصل کرنا ہر مرد اور عورت پر فرض ہے۔ پاکستان میں گزشتہ 66 سالوں سے تعلیم جیسے اہم شعبہ پر توجہ نہیں دی گئی۔ اسلام میں تعلیم کی اہمیت پر بڑا زور دیا گیا ہے۔ ہماری تعلیمی پسماندگی کا سبب یہ ہے کہ حکمرانوں نے مختلف ادوار میں تعلیم کے حوالے سے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ پاکستان میں تعلیم پر (GDP) قومی شرح پیداوار کا صرف 1.8 فیصد خرچ کیا جا رہا ہے جوکہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے۔ اقوام متحدہ نے ترقی پذیر ممالک کیلئے تعلیمی بجٹ پر جی ڈی پی کا کم از کم پانچ فیصد خرچ کرنے کی تجویز دی ہے۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ ہر آنے والی حکومت نے تعلیم کو عام کرنے کا پرچار تو کیا مگر عملاً سنجیدگی سے اس اہم اور حساس شعبہ پر آج تک توجہ نہیں دی گئی۔ حکومت کو چاہئے کہ انگریزی کو ذریعہ تعلیم بنانے کی بجائے قومی زبان اردو کو بطور ذریعہ تعلیم نافذ کیا جائے۔(سمیع الرحمان ضیاء لاہور)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38