محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم چند مقامات پر تیزہوااورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے.
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا. تاہم پشاور ،سرگودھا اور کشمیر ڈویژن میں گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،،گزشتہ چوبیس گھنٹے میں بے نظیر آباد ملک کاگرم ترین مقام رہا. جہاں کا درجہ حرارت اکتالیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا. جب کہ سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں چھ سینٹی گریڈ رہا. کوئٹہ کادرجہ حرارت آٹھ،مری اور گلگت نو،اسلام آباد، اور مظفر آباد پندرہ،پشاور سترہ،لاہور بیس،فیصل آباد اور ملتان اکیس،حیدر آباد بائیس جبکہ کراچی کا درجہ حرارت چوبیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا.