جرمنی میں پبلک مقامات پر احادیث مبارکہ والے بورڈ آویزاں کردیئے گئے
مکہ مکرمہ(مبشر اقبال لون استادانوالہ ) جرمن وزارت ماحولیات نے پبلک مقامات پر جرمن زبان میں رسول اللہ کی حدیث مبارکہ تحریر کرکے بورڈ آویزاں کئے ہیں۔ایک بورڈ پر تحریر ہے ”بھائی کے سامنے مسکرا کر پیش آنا صدقہ ہے “ اس جملہ کے نیچے نبی کریم کا نام بھی تحریر کیا ہے ۔ اسی طرح کے بورڈ آسٹریا میں بھی لگائے جارہے ہیں یہ کام اسلامی اتحاد تنظیم کی جانب سے اسلام کے تعارف کے تحت انجام دیا جارہا ہے آسٹریا اور جرمنی کی بعض بلدیاتی کونسلوںنے اس مہم میں حصہ لینے والے مسلم نوجوانوں کی مدد کیلئے بورڈز تحریر کرانے اور نصب کرانے میں اپنی خدمات پیش کی ہیں۔ اس سے قبل آسٹریلیا کی ایک واٹر کمپنی نے نبی کریم کی ایک حدیث سے استفادہ کیا تھا۔ حدیث مبارکہ تھی کہ ”بہتے دریا پر ہوتے ہوئے بھی پانی حد سے زیادہ خرچ مت کرو“ واٹر کمپنی نے یہ حدیث پانی کی بوتل پر تحریر کرائی تھی۔
احدےث مبارکہ / بورڈ