بھارت میں لاہور کی لڑکی مدیحہ کی جگر کی کامیاب پیوند کاری
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستانی لڑکی کی بھارت میں جگر کی کامیاب پیوند کاری کر دی گئی۔ نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مدیحہ نے کہا کہ وہ چار ماہ سے ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ اپنا سکول بہت یاد آتا ہے۔ لاہور کی مدیحہ نے کہا کہ میں مکمل تندرست ہو گئی ہوں تاہم اب کچھ تھک جاتی ہوں۔ ڈاکٹرز کی شکر گزار ہوں مدیحہ کے ڈاکٹر سبھاش گپتا نے کہا کہ آپریشن کے لئے وقت بہت کم تھا۔