ڈرامہ سیریل ”لمحوں کی بھول“ کی ریکارڈنگ کا شیڈول جون سے شروع ہوگا
لاہور (آئی این پی) پی ٹی وی لاہور سنٹر کی ڈرامہ سیریل ”لمحوں کی بھول“ کی ریکارڈنگ کا شیڈول جون سے شروع ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ پروڈیوسر محمد شفیق کی ڈائریکشن میں بننے والی مذکورہ ڈرامہ سیریل کی کاسٹ میں غلام محی الدین ‘ عصمت اقبال‘ بیناچوہدری‘ خالد ابراہیم اور ضیاءخان سمیت دیگر شامل ہیں ۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر محمد شفیق کا کہنا ہے کہ میں ”لمحوں کی بھول“ کو یادگار ڈرامہ بنانا چاہتاہوں اور مجھے یقین ہے کہ یہ ایک منفرد ڈرامہ سیریل ہوگی۔