آئی پی ایل جوا‘ بھارتی پولیس کے چھاپے ‘ سٹہ باز گرفتار‘ نقدی ‘ ٹی وی ‘ لیپ ٹاپ برآمد
ممبئی (نیوز ایجنسیاں) بھارتی پولیس نے انڈین پریمیر کرکٹ لیگ کے دوران مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر میچوں پر جوا کھیلنے والے سٹہ باز کو گرفتار کر کے پانچ لاکھ روپے بھی برآمد کر لئے۔ پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر انہوں نے متعلقہ جگہ پر چھاپے کے دوران سٹہ باز کو گرفتار کر کے ان سے پانچ لاکھ روپے نقد، ٹی وی، لیپ ٹاپ اور چند موبائلز بھی اپنے قبضے میں کر لئے۔ سٹہ باز رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزرز حیدر آباد، دہلی ڈیر ڈیولز اور ممبئی انڈینز کے میچوں پر جوے میں ملوث پائے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق وہ سٹہ بازوں سے تحقیقات کر رہی ہے اور امید ہے کہ جلد ہی دوسرے سٹہ باز کو بھی گرفتار کر لیں گے۔