سی این جی سٹیشنز اور پٹرول پمپس کی ہڑتال کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے
سی این جی اسٹیشنزاور پٹرول پمپس کی ہڑتال کو مقامی وکیل کی جانب سے چیلنج کی گیا ہے جس میں اوگرا اور وزارت پٹرولیم کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں عدالت سے متعلقہ اداروں کو پنجاب کو شیڈول کوٹے کے مطابق گیس اور پٹرول فراہم کرنے کی ہدایت اور ہڑتال کے خاتمے کے لئے احکامات جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ بروقت اقدام نہ اٹھایا گیا تو ملک بھر میں پٹرول اور گیس کی قلت باعث ہنگامہ آرائی کا خدشہ ہوگا۔