ڈاکوئوں ک ی لوٹ مار جاری، مزاحمت پر تاجر زخمی، شہری لاکھوں سے محروم
ملتان، اڈا لاڑ، وہاڑی، کرم پور (جنرل رپورٹر، نمائندہ نوائے وقت، نامہ نگار)ملتان ، بستی ملوک، وہاڑی ، کرم پور میں ڈاکے، شہری لاکھوں سے محروم ملتان سے جنرل رپورٹر کے مطابق تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے شمس آبادمحمد امین سے دو ڈاکو 12ہزار و موبائل چھین کر فرارہوگئے،تھانہ صدرکے علاقے عثمانیہ بازار اقبال حسین سے تین ڈاکو51ہزار لے گئے،تھانہ گلگشت کے خان ویلج سے ملک اطہر سے تین ڈاکو 2لاکھ50ہزار چھین کر لے گئے،تھانہ صدرشجاعبادکے علاقے محمد سلیم سے تین ڈاکوموٹر سائیکل نقدی 20 ہزار وموبائل سے محروم کردیا۔تھانہ گلگشت کے علاقے سبزہ زار کالونی عرفان سرفراز سے دوڈاکو2لاکھ50ہزار وطلائی چین و انگوٹھی چھین کر لے گئے،اسی تھانہ کی حدودعلی سٹریٹ محمد نسیم سے دوڈاکو5ہزار لے گئے،تھانہ دہلی گیٹ کے سبزی والا چوک محمد عمران سے دوڈاکو قیمتی موبائل لے گئے،تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے کھوہ بلاول والا مچھلی فارم میں دوڈاکو نے داخل ہوکر موجود افراد پپو اورعدنان کو یرغمال بناکر 20ہزار ودوموبائل لے گئے،تھانہ کینٹ کے علاقے محلہ باغپورمحمد اخترسے دوڈاکو55ہزارو موبائل چھین کرفرارہوگئے،تھانہ کینٹ کے علاقے ندیم حیدرکا موبائل مالیت1لاکھ50ہزار، کینٹ بازارسے عاصم لطیف،تھانہ گلگشت کے علی رضا،پل براراں محمد ضیا،حیدریہ مسجد کے باہر سے اکرم،تھانہ دولت گیٹ کے علاقے حافظ جمال روڑ فیض الرحمن،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے بلال کی موٹرسائیکلیں،تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے مظہر عباس کے گھر سے نقدی و طلائی زیور مالیت3لاکھ30ہزار جبکہ تھانہ بستی ملوک کے علاقے زوہیب عزیز کے مطابق مرکز صحت میں یوپی ایس و بیٹریاں وغیرہ مالیت2لاکھ چوری ہوگئے۔اڈا لاڑسے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق پولیس چوکی لاڑ سے چندگزفاصلے حسینہ چوک کے قریب گزشتہ رات محمد یوسفی موٹر سائیکل نمبرMNL۔4824پر گھرجارھا تھا کہ اچانک دو ڈاکووں نے اسکو روکا اور موبائل۔نقدی وموٹر سائیکل چھین کرفرار ہوگئے۔کرم پور سے نامہ نگارکے مطابق اڈ ا ہری چند پر ستارہ موبائلز شاپ پر گذشتہ رات تین نامعلوم ڈاکو موٹر سائیکل پر آئے اورکائونٹر میں موجود رقم چار لاکھ دس ہزار روپے اور دیگر ضروری اشیاء چھین کر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی ہوئی واردتوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے تحفظ کا مطالبہ کیاہے۔ وہاڑی سے نامہ نگار کے مطابق نامعلوم ڈاکووں نے گڑھا موڑ کے قریب آئل ایجنسی سے ڈیڑھ لاکھ روپے چھین لئے جبکہ مزاحمت پر فائرنگ کرکے تاجر کو شدید زخمی کردیا ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے تاجروں نے پولیس کی ناکامی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی ناکامی کے سبب لوگ عدم تحفظ کا شکار ہوچکے ہیں ۔