حکومت نے احساس پروگرام شروع کر کے عوام کے دل جیت لئے:نوید اختر
جوئیانوالہ (نامہ نگار) تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ کے صوبائی جنرل سیکرٹری خان نوید اختر خان کے ڈیرہ پر احساس پروگرام کے تحت مستحقین میں صحت کارڈز تقسیم کئے گئے کارڈز حاصل کرنیوالے غریب شہریوں نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اقدام کو سراہا، اس موقع پر میڈیا کے نمائندوںسے گفتگو کرتے خان نوید اختر خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے احساس پروگرام شروع کر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں صحت کارڈ کی فراہمی سے کم وسیلہ افراد اور مستحقین کو علاج معالجہ میں نہایت آسانیاں میسر آئیں گی۔