شہباز شریف خاندان منی لانڈرنگ ریفرنس, شہباز شریف کی بیٹی جویریہ علی نے مستقل حاضری معافی کی درخواست دائر کردی
لاہور ( وقائع نگارخصوصی) شہباز شریف خاندان منی لانڈرنگ ریفرنس شہباز شریف کی بیٹی جویریہ علی نے مستقل حاضری معافی کی درخواست دائر کردی. احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14سمتبر تک جواب طلب کر لیا .درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے منی لانڈرنگ ریفرنس میں نامزد کیاگیا ہے ,عدالت کے پیشی کے موقع پر رش اور دھکم پیل کی صورتحال ہوتی ہے ,ٹرائل ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے ,عدم پیشی سے ٹرائل میں رکاوٹ نہیں آئے گی, عدالت سے استدعا ہے کہ مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کرے ,عدالت پیشی کے لیے نمائندہ مقرر کرنے کا حکم دے۔