امریکی ریاست اوریگون کے جنگلات میں انتہا پسندوں کا جان بوجھ کر آگ لگانے کا الزام بے بنیاد ہے، ایف بی آئی نے متعدد جھوٹے دعووں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلط معلومات جنگل کی آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں رکاوٹ کی حامل ہیں۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مغربی ریاست اوریگون کے جنگلات کو گزشتہ کئی روز سے آگ کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے نتیجہ میں ایک درجن سے زیادہ افراد ہلاک اور ہزاروں خاندان اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے دفتر نے بیان میں کہا ہے کہ سازشی نظریات اور بے بنیاد اطلاعات آگ کو قابو کرنے والے عملے اور مقامی پولیس ایجنسیوں کے کام میں رکاوٹ پیدا کرتی ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایف بی آئی پورٹ لینڈ اور مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو یہ اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ اوریگون میں جنگل کی آگ لگانے کےالزامات بے بنیاد ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024