پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیٹے عبداللہ خاقان عباسی کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر دبئی جانے سے روک دیا۔ ایف آئی اے امیگریشن نے عبداللہ خاقان عباسی کو جہاز سے آف لوڈ کر دیا۔ عبداللہ خاقان عباسی نجی ایئرلائن کی پرواز ای کے 613کے رزیعہ دبئی جارہے تھے۔ دوران امیگریشن عبداللہ خاقان عباسی کا نام نیب کی جانب سے فراہم کردہ اسٹاپ لسٹ میں پایا گیا۔ ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے باقاعدہ طور پر کہا گیا ہے کہ عبداللہ خاقان عباسی بیرون ملک نہیں جاسکتے۔ عبداللہ خاقان عباسی کا نام نیب کی جانب سے ایل این جی سپلیمنٹری ریفرنس میں بطور ملزم شامل کیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38