وفاقی حکومت کا سندھ میں گورنر راج کے نفاذ کا کوئی ارادہ نہیں:معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا سندھ میں گورنر راج کے نفاذ کا کوئی ارادہ نہیں۔
جمعرات کی سہ پہر اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبوں کے حقوق کم کرنے پر یقین نہیں رکھتی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام توقع کر رہے ہیں کہ ان کے صوبے کے حکمران ان کے مسائل حل کرنے کے لئے کوئی ٹھوس حکمت عملی لے کر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے کے شہری علاقوں کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کے عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔