سابق قومی فاسٹ باولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ دس سری لنکن کھلاڑیوں کے دورہ پاکستان سے انکار پر انہیں شدید مایوسی ہوئی ہے کیونکہ پاکستان نے ہمیشہ سے سری لنکن کرکٹ کو سپورٹ کیا ہے۔راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ حال ہی میں ایسٹر حملوں کے بعد پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کا دورہ کیا اور کون بھول سکتا ہے کہ 1996میں جب آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے سری لنکا جانے سے انکار کیا تو پاکستان اور بھارت کی مشترکہ ٹیم نے کولمبو میں دوستانہ میچ کھیلا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکن بورڈ اور کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کرکٹ کی نئے سرے سے بحالی کیلئے پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنا چاہئے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024