اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ عمران خان کل مظفرآباد میں عوامی اجتماع میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کریں گے۔
مختلف ٹویٹس میں انہوں نے کہاکہ عمران خان دنیابھرمیں سفیرکی حیثیت سے کشمیریوں کا مقدمہ لڑرہے ہیں۔انہوں نے سیاسی جماعتوں سے بھی اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر پرسیاست سے اجتناب کریں۔