لنکن بورڈ نے دورہ پاکستان سے انکار کرنیوالے کھلاڑیوں کیخلاف ایکشن لے لیا
کولمبو (این این آئی)سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان سے انکار کرنے والے کھلاڑیوں کے خلاف ایکشن لے لیا۔ لنکن بورڈ نے کھلاڑیوں کے انکار کو غلط قرار دیتے کہا کہ نیشنل ڈیوٹی سے انکار کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف وزری ہے۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو این او سی نہ دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔