انڈر 16 کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ نئے ٹیلنٹ کی تلاش میں سنگ میل ثابت ہوںگے:عدنان ارشد اولکھ
لاہور( سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ 6مختلف کھیلوں کے شروع انڈر 16کھلاڑیوں کے کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ نئے ٹیلنٹ کی تلاش میں سنگ میل ثابت ہوںگے، کوچنگ اینڈ ٹرینگ کیمپ نوجوانوں کے لئے اپنے کھیل کو بہتر بنانے کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے، بدھ کے روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ نئی نسل کے لئے سپورٹس کا فروغ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے، ماضی میں اس طرح کے کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ نہیں لگائے گئے جس کی بدولت دوردراز کے علاقوں سے ٹیلنٹ سامنے لانے میں مشکلات پیش آئیں۔