قائد اعظم ٹرافی 2019-20ء کا لوگو جاری
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قائد اعظم ٹرافی 2019-20ء کا لوگو جاری کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے لوگو میں سبز، گولڈن اور سلور رنگ کے امتیاز سے لوگو تیار کیا گیا ہے جس میں ایک بلے باز بال کو ہٹ کرتا ہے اور ساتھ ہی لوگو کی رونمائی کا میسج آویزاں ہو جاتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بانی پاکستان قائد اعظم کے نام سے کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کی تاریخی حیثیت کو بھی نمایاں کر کے پیش کیا گیا ہے۔