پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹ امپائر بننا قابل فخر اعزاز ہے:حمیرا فرح
لاہور( سپورٹس رپورٹر) حمیرا فرح پی سی بی ویمن ونگ کی پہلی خاتون امپائر ہونے کا اعزاز رکھتی ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ سال 2005 میں جب پہلی مرتبہ علم ہوا کہ پی سی بی ویمن ونگ کے قیام کا ارادہ رکھتا ہے تو اْسی روز خاتون امپائر بننے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹ امپائر بننا میرے لیے قابل فخر اعزاز ہے۔ مجھ سے پہلے کوئی خاتون پاکستان میں امپائرنگ کے شعبے میں نہیں آئی تھی۔ مگر اب تک 8 مزید خواتین پی سی بی امپائرنگ پینل کا حصہ بن چکی ہیں۔ ہ وہ امپائرنگ میں پاکستان کی پہچان بنیں گی۔ 170 سے زائد ویمن میچز سپروائز کرنیوالی خاتون علیم ڈار اور احسن رضا سے متاثر ہیں۔