انڈر19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے
لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ 2019ء کے دونوں سیمی فائنل میچ آج کھیلے جائیں گے۔ میگا ایونٹ کے دلچسپ مقابلے سری لنکا میں جاری ہیں۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ دفاعی چیمپئن بھارت اور میزبان سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فائنل میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائیگا۔