وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کے حل کے لئے تیسرے فریق کی ثالثی واحد راستہ ہے۔
سوئس ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق سوئس حکام نے بھارتی رہنماؤں کے ساتھ اپنی متوقع ملاقات میں مسئلہ کشمیر کو اپنے ایجنڈے میں شامل کیا ہے جو ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین پر عمل کرنا ہو گا۔انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر کرفیو اٹھائے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو جینے کا حق دے۔شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے لئے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کے کردار کی تعریف کی۔