عثمان عالم کر کٹ ٹورنامنٹ سیزن فائیو الحمزہ کلب فائنل میں پہنچ گئی
کراچی( اسپورٹس رپورٹر)سیزن فائیو عثمان عالم کر کٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں الحمزہ سی سی نے ڈبل اے اسپورٹس کو سنسی خیز مقابلے کے بعد11رنز سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ، میچ کی نمایاں بات احمد حسین، عثمان شاہ،خرم تاج کی نصف سینچریاں تھیں عثمان شاہ مین آف دی میچ قرار پائے، ایسٹرن اسٹارگرائونڈ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے ڈبل اے اسپورٹس نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 141رنز اسکورز بنائے،خرم تاج نے نصف سینچری 55رنز، رائو افتخار24اور سفیان یوسف نے 23رنز اسکورز بنائے، الحمزہ سی سی کی جانب سے آصف اظہار نے دو، عثمان شاہ، معمون امتیاز، بلاول ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں الحمزہ سی سی نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ اسکورز144رنز 10.2اوورز میں پورا کر لیا،احمد حسین نے چھ چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے نصف سینچری71جبکہ عثمان شاہ نے آٹھ چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے شاندار نصف سینچری70رنز ناٹ آؤٹ بنائے، میچ کے منصف عثمان عالم سیکریٹری ٹورنامنٹ نے الحمزہ سی سی کے عثمان شاہ کو مین آف دی میچ کیش ایوارڈ پیش کیا،ٹورنامنٹ کا فائنل الحمزہ سی سی اور ملک ایسوسی ائٹس کے درمیان 18ستمبر بروز بدھ سیکنڈ ہاف سہہ پہر دو بجے ایسٹر ن اسٹار گرائونڈ پر کھیلا جائیگا۔