ملک کیلئے اعزازات جیتنے والے کھلاڑی ہمارافخرہیں‘ سیّدعارف حسن
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اولمپک ا یسوسی ا یشن (POA) کے صدر لیفٹنٹ جنرل (ر) سیّدعارف حسن نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل ایونٹس میں جونیئرسطح پر میڈلزجیتنا ملک میں کھیلوں کی ترقی اور فروغ کے حوالے سے بہت خوش آئند ہے اس سے نہ صرف دنیا کھیل میں پاکستان کا مقام بلند ہوتا ہے بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کوبھی عالمی سطح پرپذیرائی ملتی ہے جوان کیلئے مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کرنے میں بہت معاون ثابت ہوتی ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے اردن میں کھیلی گئی آل حسن اوپن تائیکوانڈو چیمپین میں پاکستان کیلئے برانز میڈل جیتنے والے سعد آصف اور ملائشیاء کے شہر کلانگ میں سافٹ بال ایشیاء کے تحت ہونے والے بیس بال 5 کوچنگ سیمینار میں پوزیشن حاصل کرنے والے شیراز آصف سے ملاقات کے موقع پرکیاپی او اے کے صدر سیّدعارف حسن کاکہنا تھا کہ پاکستان کی نمائندگی ہرکھلاڑی کاخواب ہوتا ہے ملک کیلئے اعزازات جیتنے والے کھلاڑی ہمارافخراورسعد اور شیرازآصف جیسے نوجوان ہمارا مستقبل ہیں موجودہ دور میں کھلاڑیوں کی کارکردگی ان کی سوفیصدجسمانی فٹنس سے مشروط ہے نوجوان کھلاڑیوں کو اگران کے گھر اور درسگاہ سے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کاماحول بھی میسّرآئے گاتوان کی شخصیت میں ڈسپلن،برداشت اور اسپورٹسمین اسپرٹ کاجذبہ نمایاں طور پر شامل ہوگا ساتویںآل حسن انٹرنیشنل اوپن تائیکوانڈوچیمپئین شپ" میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طورپر 2 سلوراور6 برونزمیڈلزاپنے نام کئے