چاندنی چوک،گھر میں گیس لیکیج سے آگ بھڑک اٹھی، چار بچے جھلس گئے
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ صادق آباد کے علاقے چاندنی چوک ایران روڈ پرگھر میں گیس لیکیج سے چار بچے جھلس گئے کامران سبزواری نے پولیس کو بتایا کہ وہ رات ایک بجے مجلس سے واپس گھر آیا تو لائٹر جلانے پر آگ بھڑک اٹھی یہ آگ گیس لیکیج کی وجہ سے لگی بارہ سالہ حجاب زہرہ ، دس سالہ بلاج ، نو سالہ شمس اور چھ سالہ عالیہ جھلس گئے جنہیں فوری طور پر ہولی فیملی برن وارڈ منتقل کردیا گیا سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ایک خاتون نے آڈیو پیغام دیا کہ اس کے رشتے داروں کے گھر آگ لگائی گئی ہے لیکن بعد میں وہ حادثاتی واقعہ ثابت ہوا پولیس ترجمان کے مطابق اس واقعہ کی حادثاتی رپٹ درج کر لی گئی ہے ۔ تھانہ ریس کورس کے علاقے ڈھوک سیداں میں ایل پی جی گیس سلنڈر لیک ہونے سے ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی ریسکیو1122 جائے وقوعہ پہنچ گئی آگ بسم اللہ ہوٹل میں لگی آگ لگتے ہی شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اسے بجھانا شروع کردیا ہوٹل کے معمولی زخمی افراد کو موقع پر طبی امداد کی گئی ۔