سی ڈی اے افسران کے رہائشی پلاٹوں کی لاٹمنٹ کا مسئلہ فوری حل کیا جائے ، مشترکہ مطالبہ
اسلام آباد (پ ر) وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے)افسران نے مطالبہ کیا ہے کہ سی ڈی اے افسران کے رہائشی پلاٹوں کی لاٹمنٹ کا مسئلہ فوری حل کیا جائے ،سی ڈی اے میں افسران کے بچوں کی بھرتی کاکوٹہ مختص کیا جائے ،یہ مطالبہ اختر محمود خان ،زاہد حسیں،عارف اقبال ،اصغرگوپانگ ،حبیب قادر ،بادیہ عزیر،محمد اکرم ،اشفاق انجم ،فیصل گاڈی ،وقار الحسن ،حامد ،ظفراقبال ،کاشف شاہ ،لطف اللہ وٹو،سہیل بٹ ،امجد شاہ ۔معشوق شیخ ،اختررسول ،نقیب الرحمان ،نثارشاہ ،عبدالفتح ماکو،فاروق ،نواز ،ریاض بوسال ،محمد شریف ،رضوان ،رانارضوان ،راجہ عابد ،مخرامام ،محسن شیرازی ،معشوق ،گلزار ،یونس ،صارم قریشی نے کیا ہے۔سی ڈی اے افسران نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں بھی دیگر سرکاری اداروں کی طرح حج پر بھیجا جائے ،انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے میں افسران کے بچوں کی بھرتی کا کوٹہ مختص کیا جائے ،اسی طرح سے ہمارا مطالبہ ہے کہ سی ڈی اے ہسپتال میں ادویات اور دیگر سہولیات بہتر کی جائیں ،انہوں نے مطالبہ کیا ترقیاتی ادارے میں افسران کی پروموش کو میرت کے مطابق یقینی بنایا جائے اس کے علاوہ دیگر سینکٹروں مسائل ہیں جن کا افسران کو روزانہ کی بنیاد پر سامنا کرنا پڑتا ہے انہیں فوری طور پر حل کیا جائے ۔ہم یہ مطالبہ بھی کرتے ہیں کہ عمر صغیرڈائر یکٹرایم پی اوایک دوسری ایسوسی ایشن قائم کریں اور اس پلیٹ فارم پر ہماری رہنمائی کریں ۔