باطل کے سامنے ڈٹ جانا امام حسین ؓ کا سنہری کردار ہے: پیراعجازاشرفی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سیدنا امام حسینؓ و اہل بیت واطہار کی اسلام کے لیئے دی گئی قربانیاں حق اور باطل کے فرق کو واضح کر نے کے لیئے بہترین راستہ و نمونہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ پیراعجازاشرفی نے سالانہ شہدائے کربلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سیدنا امام حسین ؓ کے کربلا کے میدان میں حق کے لئے ڈٹ جانا اور باطل قوتوں کے آگے سر نہ جھکانہ سنہری کردار ہے جو ہمیشہ زندہ رہیگا۔ انہوں نے مزید کہا واقعہ کربلاصبر،ایثار، استقامت اورحق پر ڈٹ جانے کا سبق دیتا ہے۔پیر اعجاز اشرفی نے اعلان کیا 15 ستمبر بعد نماز مغرب 27 ویں ماہانہ فیضان نفاذ نظام مصطفی ورکشاپ مرکز اہلسنت درگاہ و جامع مسجد قطب شاہ ولی اچھرہ میں ہو گی جسمیں علماء مشائخ و عاشقان رسول ؐکثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔