حضرت عمر فاروقؓ نے اسلامی سلطنت کو وسعت دی: محمد علی قادری
لاہور (پ ر) جامع مسجد پیر شیرازی میں اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے صدر مرکزی جمعیت تحفظ پاکستان مولانا محمد علی قادری نے کہا کہ حضرت سیدنا عمر فاروقؓ نے اپنے دور اقتدار میں فتوحات کا سلسلہ شروع کیا اور آپ کی قیادت میں 36 لاکھ مربع میل پر اسلامی سلطنت پھیل گئی اور عوام کو مکمل طور پر جان و مال‘ عزت و آبرو کا تحفظ حاصل تھا۔