پولیس کلچر تبدیل نہ ہونے سے عوام پریشان ہیں: ڈاکٹر عطاء الودود
لاہور (پ ر) دی نوٹیبل سوسائٹی ورلڈ وائڈ ڈسٹرکٹ پاکستان لاہور کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالودود نے کہا کہ ملک میں پولیس اطلاحات نہ ہونے سے عوام پر یشان ہیں حکومت نے تھانہ کلچر بدلنے کا وعدہ کیا تھا تھانہ کلچر کی تبدیلی کا وعدہ پورا کرنا بہت ضروری ہے عام آدمی کو ریلیف دینے یکلئے پولیس میں ہر سطح پر اصلاحات کی جائیں اصلاحات نہ ہونے کے باعث لوگ تھانے جانتے ہوئے گھبراتے ہیں حکومت کی جانب سے وعدہ پورا نہ کرنے پر حالات خرابی کی جانب جا رہے ہیں ۔