فیروزوالہ:ٹریفک حادثات نوجوان جاں بحق،7افرادزخمی
فیروزوالہ (نامہ نگار ) جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں نوجوان ہلاک اور ماں بیٹے سمیت سات افراد زخمی ہو گئے بتایا گیا ہے کہ کوٹ عبدالمالک پرانا ٹول پلازہ کے قریب شیخوپورہ سے آنیوالی تیز رفتار ویگن نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں شاد باغ کا رہائشی نوجوان عاصم یاسین ہلاک اسکی بیوی سلمہ بی بی اور تین بچے زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرادیا گیا ۔ جی ٹی روڈ پر رکشہ الٹنے سے تین افراد زخمی ہو گئے ۔