غازی آبادکے علاقہ سے 4 سالہ بچہ اغوا
لاہور(نمائندہ خصوصی)غازی آبادکے علاقہ سے 4 سالہ بچہ اغوا کرلیا گیا۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق غازی آباد کے علاقہ میں عمیر نامی بچہ کریانے کی دوکان پر موجود تھا کہ دو موٹرسائیکل سوار اغواء کار اسے اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے ،پولیس کے مطابق عمیر کا والدعامر فلور مل میں ملازم ہے۔جو چند روز قبل شاہدرہ سے غازی آباد شفٹ ہوا تھا۔واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔