بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی 71ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی
اسلام آباد( آن لائن )بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 71ویں برسی ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ بابائے قوم کے یوم وفات پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، سیاسی و سماجی شخصیات نے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائیں گی۔ گورنر سندھ عمران اسمعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری دی اور بانی پاکستان محمد علی جناح کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔