والدہ کے آخری الفاظ تھے کہ اللہ تعالی رحمان و رحیم ہے، اللہ تعالی والدہ کی قبر کی تمام منازل آسان فرمائے: حسین نواز

Sep 12, 2018 | 22:35

حسین نواز نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ان کی والدہ کا سایہ سر سے چلا گیا، اللہ تعالی والدہ کی قبر کی تمام منازل آسان فرمائے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق رمضان میں پھیپھڑوں کی انفیکشن ہوئی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ چچا میاں شہباز شریف میت کے ساتھ پاکستان جائیں گے۔ حسین نواز کا کہنا تھا کہ ہم سب کی تربیت میں ہماری ماں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی، میں ہمیشہ اپنی مشکلات میں والدہ سے مشورہ کرتا تھا، اللہ تعالی ٰ ان کی مغفرت کرے، میری والدہ کے آخری الفاظ تھے کہ اللہ تعالی رحمان و رحیم ہے۔ شریف خاندان کے ذرائع کے مطابق مرحومہ بیگم کلثوم نواز کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز اپنی والدہ کی میت کے ساتھ پاکستان نہیں آئیں گے۔

مزیدخبریں