وزیر اعظم کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ , حکومت اور پاکستانی عوام اپنی افواج اور حساس اداروں کے ساتھ ہیں: عمران خان

Sep 12, 2018 | 21:41

ویب ڈیسک

  وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انٹرسروسز انٹیلی جنس ایجنسی دنیا کی بہترین خفیہ ایجنسی ہے ، آئی ایس آئی ہماری پہلی دفاعی لائن ہے، حکومت اور پاکستانی عوام پختہ عزم کے ساتھ اپنی افواج اور حساس اداروں کے ساتھ ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے آئی ایس آئی کے ہیڈکواٹر کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ان کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم نے دورہ کے موقع پر یادگار شہداءپر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ وزیر اعظم عمران خان کو فوجی قیادت کی جانب سے متعدد قومی سیکیورٹی کے امور اوراسٹرٹیجک انٹیلی جنس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے قومی سیکیورٹی خاص طور پر انسداد دہشت گردی کیلئے جاری کوششوں کے حوالے سے آئی ایس آئی کے زبردست کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی ہماری پہلی دفاعی لائن ہے جس کا شمار دنیا کے بہترین حساس اداروں میں ہوتا ہے۔حکومت اور پاکستان عوام پختہ عزم لئے اپنی افواج اور حساس اداروں کے ساتھ ہیںاور ان اداروں کی غیر معمولی کارکردگی کو سراہتے ہیں، وزیر کے ہمراہ اہم وزراءبھی موجود تھے۔

مزیدخبریں