منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری ، فریال تالپور کو جے آئی ٹی کی تشکیل بارے میں تاحال باضابطہ آگاہ نہیں کیا گیا،فاروق ایچ نائیک

Sep 12, 2018 | 20:42

ویب ڈیسک

 سابق صدر آصف علی زرداری اور انکی بہن فریال تالپور کو منی لانڈرنگ کیس میں جے آئی ٹی کی تشکیل کے بارے میں تاحال باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا اس امر کی تصدیق  پارلیمینٹ ہاؤس میں قانونی اصلاحات سے متعلق سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کے بعد کمیٹی کے چیئرمین اور آصف علی زرداری و فریال تالپور کے وکیل سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے بھی کی ہے- میڈیا کے استفسار پر سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ انکے موکلین کے حوالے سے منی لانڈرنگ کیس میں جے آئی ٹی بنانے کے بارے میں باضابطہ طور پر آگاہ کیا ہے نہ موکلین کو کوئی نوٹسز تاحال موصول ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں