وزارت آئی ٹی کا بجلی چوری کی روک تھام کی ٹیکنالوجی بنانے کا دعویٰ

Sep 12, 2018 | 20:32

ویب ڈیسک

 بجلی چوری کی روک تھام کے لیے ٹیکنالوجی تیار کر لی گئی ہے حکام وزارت آئی ٹی کے مطابق بجلی چوری روک تھام کا نظام آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے کام کرے گا ٹیکنالوجی سے 90فیصد لائن لاسز اور بجلی چوری روکی جا سکتی ہے یہ ٹیکنالوجی سمارٹ میٹراور سمارٹ گرڈ سے بہتر ہے اس ٹیکنالوجی سے صارفین کو پی ٹی سی ایل کی طرح بلنگ کی جاتی ہے اس ٹیکنالوجی کا تجربہ ایم ای ایس پشاور اور راولپنڈی میں کیا گیا ٹیکنالوجی کے تجربے سے ایک سال میں 35فیصد بجلی چوری روکی جا سکی یہ ٹیکنالوجی انجنیئرنگ یونیورسٹی پشاور کے پروفیسر ڈاکٹر گل محمد نے تیار کی۔ 

مزیدخبریں