سینٹر محسن عزیز کا اڑھائی سال کی تنخواہ دیامیر بھاشاڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان

Sep 12, 2018 | 19:07

ویب ڈیسک

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینٹر محسن عزیز نے اپنی اڑھائی سال کی تنخواہ دیامیر بھاشاڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی بقاء کیلئے نئے ڈیموں کی تعمیر انتہائی ناگزیر ہے'قوم وزیراعظم پاکستان عمران خان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے دیا میر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے'نئے ڈیموں کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے 'اگر ہم نے اس امر سے چشم پوشی کی تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی'دنیا میں قلت آب کا مسئلہ انہتائی گھمبیر صورتحال اختیار کرتا جارہاہے'دنیا میں اب جنگیں پانی کے مسائل پر لڑی جائیں گی'ڈیم ملک کی ضرورت ہے اس پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔بدھ کو ان خیالات کا اظہار رہنما پاکستان تحریک انصاف سینٹر محسن عزیز نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ملکی بقاء کیلئے نئے ڈیموں کی تعمیر انتہائی ناگزیر ہے'قوم وزیراعظم پاکستان عمران خان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے دیا میر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔ان کا کہنا تھا کہ نئے ڈیموں کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت  ہے اگر ہم نے اس امر سے چشم پوشی اختیار کی تو نئی آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی'دنیا میں قلت آب کا مسئلہ گھمبیر صورتحال اختیار کر چکاہے دنیا میں اب جنگیں پانی کے مسائل پر لڑی جائیں گی۔رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ ملک میں اس وقت آبی قلت شدت اختیار کر رہی ہے'اگر ہم نے بروقت اس مسئلے کی جانب توجہ نہ دی تو پاکستان بھی بنجر بن سکتا ہے۔انہوں نے ماضی کی حکومتوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جنگی بنیادوں پر پانی کے مسئلہ سے نمٹنے کیلئے کام کیا جانا چاہیے تھا ،مگر بدقسمتی سے ایسا نہ ہو سکا،ان حکومتوں نے اہم نوعیت کے مسئلہ پر صرف زبانی جمع خرچ سے کام لیا مگر اب ایسا نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اور وزیراعظم عمران خان پانی کی کمی کے مسئلہ پر خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور اس پر تیزی سے کام جاری ہے،توقع ہے کہ ہم اپنی حکومت کے دوران قوم کو دیامیر بھاشا ڈیم کا تحفہ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈیم ملک کی ضرورت ہے،اس پر سیاست نہیں کرنی چاہیے،تمام پاکستانیوں کو اپنی اسطاعت کے مطابق ڈیم فنڈمیں رقم دینی چاہیے۔

مزیدخبریں