کراچی کے منصوبوں کیلئے فنڈز اجرا پر وفاقی حکومت کو خوش آمدید کہیں گے: سعید غنی

Sep 12, 2018 | 19:00

ویب ڈیسک

  وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اگر کراچی کے منصوبوں میں فنڈز کا اجراء کرتی ہے تو ہم ان کو خوش آمدید کہیں گے۔ کراچی میں پانی اورسیوریج کے مسائل ہیں اور ان کے حل کے لئے جہاں سندھ حکومت اقدامات کررہی ہے وہاں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا عملہ بھی دن رات کوشاں ہے۔ صبح 9 بجے دفاتر میں حاضری کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہوں تاہم یہ 8 سے 10 روز میں ممکن نہیں البتہ اس میں بہتری آرہی ہے اور امید ہے کہ اب وہ ملازمین جو تنخواہیں لے رہے ہیں وہ کام بھی کریں گے۔ کراچی میں واٹر بورڈ کے زیر انتظام کلفٹن اور شیریں جناح کالونی سیوریج پمپنگ اسٹیشن اچھا کام کررہے ہیں البتہ اولڈ سٹی ایریا اور لیاری سمیت اطراف کے علاقوں کے جمیلہ پمپنگ اسٹیشن 130 سالہ قدیم ہونے کے باعث مسائل سے دوچار ہے اور جلد ہی اس کو اپ گریڈ کرنے کے لئے کام کا آغاز کردیا جائے گا۔ گلشن اقبال سی او ڈی اور این ای کے واٹر پمپنگ اسٹیشن مثالی ہیں اور ان میں تمام شعبہء جات اچھی طرح کام کررہے ہیں۔ کراچی میں 65 فیصد پانی کی کمی کا سامنا ہے، جس کے لئے کے 100 اور 65 ملین گیلن یومیہ پانی کی اسکیموں پر کام تیزی سے جاری ہے جبکہ ڈی سیلینشین پلانٹ کراچی کے پانی کی کمی کو دور کرنے کا واحد ذریعہ ہے۔

مزیدخبریں