بیگم کلثوم نواز کی مشرف مارشل لا ء کیخلاف جدوجہد تاریخ کا حصہ رہے گی: خورشید شاہ

Sep 12, 2018 | 18:08

ویب ڈیسک

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز نے مشرف کے مارشل لا ء  میں جو جدوجہد کی وہ تاریخ کا حصہ رہے گی جو لوگ ایسے مواقعوں پر جدوجہد کرتے ہیں وہی ہمیشہ تاریخ میں زندہ رہتے ہیں۔سکھر سول اسپتال کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز ایک بہترین خاتون اور سیاستدان تھیں،ان کے انتقال پر شریف خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔خوشیدشاہ نے کہا کہ کلثوم نواز کی جمہوریت کے لیے گراں قدر خدمات ہیں۔

مزیدخبریں