میجر عزیز بھٹی نشان حیدر کا 53واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

Sep 12, 2018 | 15:44

ویب ڈیسک

 جنگ ستمبر کے ہیرو، نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا 53واں یوم شہادت آ ج منایا جارہا ہے۔اس سلسلے میں شہید کی آخری آرام گاہ پر پھولوں کی چادر یںچڑھائی جائے گی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی جبکہ ملک بھر میںمختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں راجہ عزیز بھٹی شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نے12ستمبر65ء کوپاکستان بھارت جنگ کے دوران لاہور کے محاذ پر جام شہادت نوش کیاانہیں پاکستان کی مسلح افواج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔

 

مزیدخبریں