صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل کو طلب کر لیا، صدر مملکت مشترکہ اجلاس سے اپنا پہلا خطاب کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس(آج) جمعرات کی سہ پہر 4 بجے طلب کر لیا ہے، جس سے صدر عارف علوی اپنا پہلا خطاب کریں گے۔صدر کے خطاب کے لیے تمام صوبوں کے گورنرز اور وزرائے اعلی سمیت مسلح افواج کے سربراہان اور غیر ملکی سفرا کو بھی دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں۔ صدر مملکت پارلیمنٹ سے اپنے خطاب میں حکومت کو آئندہ ایک سال کے لیے پالیسی گائیڈ لائن دیں گے۔
قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات
Apr 22, 2024