نوازشریف کی طبیعت خراب,تعزیت کا سلسلہ روک دیا گیا

Sep 12, 2018 | 15:09

ویب ڈیسک

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نوازشریف کی طبیعت خراب ہونے کے باعث ان سے بیگم کلثوم نواز کی تعزیت کرنے کا سلسلہ روک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کینسر کے مرض میں مبتلا بیگم کلثوم نواز کے گزشتہ روز لندن میں انتقال کے بعد نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر)صفدر کو اڈیالہ جیل سے پیرول پر رہا کیا گیا، جس کے بعد وہ خصوصی طیارے میں گزشتہ رات لاہور پہنچے اور وہ اپنی رہائش گاہ جاتی امرا میں موجود ہیں۔ جہاں پر نواز شریف سے تعزیت کے لیے سینیٹر آصف کرمانی، سینیٹر ڈاکٹر غوث نیازی اور دیگر لیگی رہنما جاتی امرا آئے۔اس موقع پر جاتی امرا کی سیکیورٹی کے لیے بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جب کہ ٹریفک کی روانی کے لیے وارڈنز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ میاں نوازشریف کی طبیعت خراب ہوگئی ہے جس کے باعث تعزیت کے لیے آنے والے افراد ان سے نہیں مل سکیں گے۔ تعزیت کے لیے جاتی امرا آنے والوں سے حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور آصف کرمانی ملاقات کررہے ہیں۔

مزیدخبریں