شریف فیملی کی پیرول پر رہائی میں3 دن کی توسیع

Sep 12, 2018 | 12:31

ویب ڈیسک

 پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر)صفدر کی پیرول کی مدت 3 دن بڑھانے کا فیصلہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان کو قانون کے مطابق ہر ممکنہ سہولت دیں گے، کلثوم نواز کے جنازے میں تاخیر ہونے پر مدت مزید بڑھانے کا بھی امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق یگم کلثوم نواز کی وفات کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو حکومت نے 12 گھنٹے کے لیے پے رول پر رہا کیا۔ تینوں افراد اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد نور خان ایئر بیس سے خصوصی پرواز کے ذریعے رات ڈھائی بجے لاہور پہنچے۔ شریف خاندان نے تینوں شخصیات کی پے رول پر 5 روز کے لیے رہائی کی درخواست دے رکھی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق نوازشریف،مریم اور محمد صفدر کی پے رول پر رہائی میں مزید تین دن اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی سمری وزیراعلی پنجاب کو ارسال کردی گئی ہے۔ترجمان محکمہ داخلہ نے بتایا کہ کلثوم نواز کی میت پاکستان آنے میں کسی تاخیر پر پے رول میں مزید اضافہ کردیا جائے گا جب کہ پے رول کی بڑھائی جانے والی مدت آج رات 12 بجے سے شروع ہوگی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے جاتی امرا کو سب جیل قرار دیئے جانے کی اطلاعات کی بھی تردید کردی۔

 

مزیدخبریں