شہباز شریف لندن روانہ،کلثوم نواز کی میت کے ہمراہ پاکستان آئینگے

Sep 12, 2018 | 11:13

ویب ڈیسک

مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف اپنی بھاوج بیگم کلثوم نواز کی میت لینے کیلئے غیر ملکی پرواز کے ذریعے لندن روانہ ہو گئے۔ شہباز شریف کلثوم نواز کی میت لینے کیلئے بدھ کی صبح ساڑھے 9 بجے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے غیر ملکی پروازکے ذریعے لندن روانہ ہوئے ۔ دوسری جانب پے رول پر اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر جاتی امرا میں موجود جہاں ان سے تعزیت کیلئے ان کے رشتے دار اور (ن) لیگی رہنماؤں کی آمدکا سلسلہ جاری ر ہا۔ سابق وزیراعظم، ان کی صاحبزادی اور داماد کی پے رول پر رہائی کے دورانیے میں پنجاب کابینہ کی جانب سے اضافے کا امکان ہے جب کہ شریف فیملی نے رسم قل تک 5 روز کے لیے پیرول پر رہائی کی درخواست کی ہے۔ 

مزیدخبریں