ایشین چیمپینزٹرافی‘ ہاکی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ لاہورمیں لگانے کا فیصلہ

Sep 12, 2018

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)ایشین چیمپینزٹرافی کے لئے ہاکی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ لاہورمیں لگانے کا فیصلہ کر لیا گیاجس کے لئے قومی ہاکی ٹیم کے کیمپ میں 27 کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا۔ ایشین چیمپینزٹرافی کے لئے ہاکی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ لاہورمیں22 ستمبر سے لگایا جائے گا،جس میں مزید سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ قومی ہاکی ٹیم کے کیمپ میں 27 کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی 18 اکتوبر سے مسقط میں شروع ہو گی۔

مزیدخبریں