پاکستان کخلاف ٹیسٹ سیریز، 15 رکنی آسٹریلوی سکواڈکا اعلان
ُٓلاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )سٹریلین کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 15 رکنی ٹیم کا کا اعلان کردیا۔عرب امارات میں کھیلی جانے والی پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز میں ٹم پین کینگروز ٹیم کی قیادت کریں گے،آسٹریلین سکواڈ میں پانچ ایسے کھلاڑی بھی شامل ہیں جنہیںٹیسٹ کیپ نہیں ملی ان کا انتخاب پہلی مرتبہ عمل میں آیا ہے،ان میں مچل نیسر، برینڈن ڈوگیٹ، مارنس لیبس ہینگ، ٹریوس ہیڈ اور ایرون فنچ شامل ہیں۔آسٹریلین ٹیم جن کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ان میں کپتان ٹم پین کے علاوہ ایرون فنچ، عثمان خواجہ، ٹریوس ہیڈ، پیٹر سیڈل، جان ہولاند، ایشٹن اگر، نیتھ لیون، مچل سٹارک، مچل مارش، شان مارش، مچل نیسر، میٹ رینشو، مارنس لیبس ہینگ اور برینڈن ڈوگٹ شامل ہیں۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 اکتوبر اور دوسرا 16 سے 20 اکتوبر کو کھیلا متحدہ عرب امارات میں جائے گا۔