ٹینس کی عالمی رینکنگ رافیل نڈال ، مینز سیمونہ ہالیپ ویمنز میں سرفہرست

Sep 12, 2018

لاہور(سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی عالمی رینکنگ کے مطابق مردوں کے سنگلز میں سپین کے رافیل نڈال یو ایس اوپن نہ جیتنے کے باوجود پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر دوسرے، سربیا کے یو ایس اوپن چیمپئن نوواک جوکووک تین درجے ترقی کے بعد چھٹے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ویمنز سنگلز میں سیمونہ ہالپ بدستور ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں، ڈنمارک کی کیرولین وزنیائیکی دوسرے نمبر پر قائم ہیں، جرمنی کی انجلیق کربر ایک درجہ ترقی کر کے چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئیں ہیں۔ ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں، جرمنی کے الیگزینڈر چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔، کروشیا کے مارین سیلک ایک درجہ ترقی کے بعد ساتویں سے چھٹے نمبر پر پہنچ گئے، بلغاریہ کے گریگور دمتروف ایک درجہ ترقی کے بعد آٹھویں سے ساتویں نمبر پر پہنچ گئے، آسٹریا کے ڈومینک تھیم ایک درجہ ترقی کے بعد نویں سے آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے، جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن چار درجے تنزلی کے بعد پانچویں سے نویں نمبر پر چلے گئے ہیں، امریکہ کے جان اسنر ایک درجہ ترقی کے بعد گیارہویں سے دسویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن 11ویں، جاپان کے کی نیشیکوری 12ویں، اٹلی کے فابیو فوگنینی 13ویں، ارجنٹائن کے ڈیگو 14ویں، گریس کے سٹیفانوس 15ویں، انگلینڈ کے کائل ایڈمونڈ 16ویں، امریکہ کے جیک سوک 17ویں، کروشیا کے بورنا کوریک 18ویں، فرانس کے لیوکاس 19ویں اور کینیڈا کے میلوس رائونک 20ویں نمبر پر ہیں۔ ویمنز سنگلز میں رومانوی کھلاڑی سیمونہ ہالپ بدستور سرفہرست ہیں، کیرولین وزنیائیکی دوسرے، انجلیق کربر ایک سیڑھی چڑھ کے چوتھے سے تیسرے نمبر پہنچ گئیں، کیرولین گارشیا دو درجے ترقی کے بعد چھٹے سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئیں، پٹرا کویٹووا پانچویں نمبر پر برقرار ہیں، ایلینا سویتولنیا ایک درجہ ترقی کے بعد ساتویں سے چھٹے نمبر پر پہنچ گئیں، جاپان کی یو ایس اوپن چیمپئن نائومی اوساکا 12سیڑھیاں چڑھ کر انیسویں سے ساتویں نمبر پر پہنچ گئیں، کیرولینا پالیسکوواآٹھویں نمبر پر ہیں، سلونی سٹیفنز چھ درجے تنزلی کے بعد تیسرے سے نویں نمبر پر چلی گئیں جبکہ لٹویا کی جیلینا اوسٹاپنکو دسویں نمبر پر بدستور قائم ہیں۔

مزیدخبریں