جن کھلاڑیوں سے سامان واپس لیا گیا ان میں میرا نام شامل نہیں : عرفان سینئر

Sep 12, 2018

لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان ایم عرفان سینئر نے ایشین گیمز کے اتھلیٹ ویلج میں چوری ہونے والے سامان کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن کھلاڑیوں سے سامان واپس لیا گیا ہے ان میں وہ شامل نہیں ہیں۔ میرا نام غلط طور پر اخبار میں شائع کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ٹیم کے منیجر حسن سردار بھی واضح کر چکے ہیں۔کہ وہ تینوں جونیئر کھلاڑی تھے۔ ایم عرفان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عزت کی خاطر کبھی ایسی حرکت نہیں کر سکتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ لمبے عرصے سے پاکستان ٹیم کی نمائندگی کر رہا ہوں ماضی میں بھی کبھی کوئی شکایت کا موقع نہیں دیا ہے۔ ایک مرتبہ پھر واضح کرتا ہوں کہ میرا اس ایشو کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔

مزیدخبریں