کلثوم نواز کے انتقال پر کھیلوں ‘شوبزسے وابستہ تنظیموں ‘شخصیات کا اظہار افسوس

Sep 12, 2018

لاہور(سپورٹس رپورٹر+کلچرل رپورٹر) سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ کے لندن میں انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اﷲ تعالٰی خاندان کو یہ بڑا صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر، سابق کپتان عامر سہیل، سابق کپتان شاہد خان آفریدی ‘ لاہور قلندر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رانا عاطف‘ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن، سیکرٹری پی او اے خالد محمود نے بھی دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اﷲ سے لواحقین کو یہ صدمہ برادشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے کی دعا کی۔ سینئراداکارہ اورسابق ایم پی اے کنول نعمان کاکہناتھاکہ کلثوم نوازکی مسلم لیگ ن کیلئے بہت خدمات ہیںجنہیںفراموش نہیںکیاجاسکتا۔انکے انتقال پر دلی دکھ ہوا ۔گلوکارہ شاہدہ منی ‘اداکارطاہرانجم ‘اداکارہ ماہ نورکاکہناتھاکہوہ شاندارشخصیت کی مالک تھیں۔اللہ انہیںجواررحمت میںجگہ دے ۔

مزیدخبریں