چیفآف ایئرسٹاف سکواش ٹورنامنٹ :طیب اسلم ، آصف خان سیمی فائنل میں پہنچ گئے

Sep 12, 2018

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) چیف آف ائرسٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ اور پاکستان انٹرنیشنل ویمن سکواش ٹورانامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میچز کا فیصلہ ہو گیا۔پاکستان کے طیب اسلم اور آصف خان نے جبکہ خواتین میں پاکستان کی فائزہ ظفر اور مدینہ ظفر نے کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ پری کوارٹرفائنل میں لیواو نے ملائیشیا کے ایوان بون کو 3-2سے، مصر کے مزین گانل نے اپنے ہم وطن احمد حسنی کو 3-0 سے، طیب اسلم نے مصر کے محمد ردا کو 3-1 سے عاصم خان نے مصر کے کریم الفتحی کو 3-2 سے، مصر کے عمر عبدالمغید نے مصر کے شہاب ایصام کو 3-2 سے، مصر کے مصطفی اصل نے مصر ہی کے کریم الحماری کو 3-1 سے اور مصر کے نافضوان عدنان نے پاکستان کے فرحان محبوب کو 3-0 سے ہرا کر کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستان انٹرنیشنل فار ویمن میں پاکستان کی فائزہ ظفر نے ہم وطن آمنہ فیاض ، مصر کی روان الارابی نے تھائی لینڈ کی انانتانا کو، مصر کی فریدہ مومن نے ا ہم وطن فرح مومن ، مصر کی مینا حمید نے پاکستان کی مقدس اشرف، ہانگ کانگ کی نونگ تیس ونگ نے پاکستان کی زویا خالد، مدینہ ظفر نے ہم وطن زہب کمال، ہالینڈ کی تیسا ترسلوس نے آئرلینڈ کی اریسو سات کوہر ایا۔3-0 سے اور مصر کی دنا عباس نے پاکستان کی رفعت خان کو 3-0 سے شکست دی اور کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

مزیدخبریں